ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن میں شکست کیوں ہوئی ؟ ٹرمپ اہم اداروں کے سربراہان کو ہٹانے لگے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن سے صدارتی انتخابات میں واضح شکست کے بعد پہلے امریکی سیکرٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔اوراب سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے اہم ملاقات کی ہے، جینا ہیسپل نے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ اب صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ نہ صرف اپنی ٹیم پر نکال رہے ہیں بلکہ وہ کسی نہ کسی سطح پر اہم اداروں کو بھی اپنی شکست کا ذمہ دار سمجھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…