اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وباکورونا وائرس کا شکار امریکی صدر سانس لینے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے والٹر لیڈ ملٹری میڈیکل سنٹر منتقل ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ،وہ کسی سہارے کے بغیر خود چل کر ہسپتال روانہ ہوئے۔
ہسپتال جاتے وقت صدر ٹرمپ نے ماسک بھی پہن رکھا تھااور صحافیوں کو دیکھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے انگوٹھا دکھایا، ان کے ایک ایڈوائزر نے بھی تصدیق کردی کہ سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا نے کھانسی اور سر درد کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، ٹرمپ ہسپتال سے ہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی حالت بہتر ہے، انہیں حفاظتی اقدامات کے طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹرمپ ہسپتال سے ہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ، انہوں نے ذمہ داریاں نائب صدر کے سپرد نہیں کیں۔دوسری جانب ہسپتال منتقلی سے پہلے اپنے پیغام میں ٹرمپ نے صحت یابی کی دعائوں پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طبیعت بہتر ہو رہی ہے، اہلیہ میلانیا بھی ٹھیک ہے۔