اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

24سال سے سعودیہ میں مقیم پاکستانی خاندان خوفناک حادثے کا شکار 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، تعلق کس شہر سے نکلا؟ فضا سوگوارہوگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض( آن لائن )سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی شامل ہے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیوز رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رائے شاہ زمان کھرل کے نام سے ہوئی ہے، رائے شاہ زمان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور تین بچے بھی حادثے کا شکار ہوئے جن میں سے 2 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے میں رائے شاہ زمان کھرل، ان کی اہلیہ اور ننھی بیٹی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے شاہ زمان کھرل گزشتہ چوبیس سال سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رائے شاہ زمان اپنی فیملی کے ساتھ نواحی گائوں سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں بدترین ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ ٹریک حادثے میں سعودی اور یمنی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زمان کھرل اور ان کے اہل خانہ کی میتیں پاکستان پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…