پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

’’اصلی ایودھیا نیپال میں ہے اور رام کا جنم بھی یہاں ہی ہوا تھا ‘‘ نیپال کے وزیر اعظم نے بی جے پی کے دعوے کومسترد کردیا ،اہم انکشافات

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی) نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں رام کی جائے پیدائش پر بابری مسجد کی تعمیر کے مودی کی زیرقیادت ہند وانتہا پسند حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل ایودھیا بھارت میں نہیں بلکہ نیپال میں موجود ہے اوررام کی پیدائش جنوبی نیپال کے علاقے تھوری (Thori)

میں ہوئی تھی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے پی شرمااولی نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں نیپالی شاعر Bhanubhaktaکی یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نیپال ثقافتی یلغار کا شکار بن گیا ہے اور اس کی تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے۔Bhanubhakta 1814 میں مغربی نیپال کے علاقے تنہو میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے والمیکی کی رامائن کا نیپالی زبان میں ترجمہ کیاتھا۔ 1868 میں ان کا انتقال ہواتھا۔انہوںنے کہاکہ اصلی ایودھیا نیپال میں برگنج کے مغربی علاقے تھوری میں واقع ہے تاہم بھارت غلط طور پرایودھیا کو رام کی جائے پیدائش قراردے رہا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ دیوی سیتا نے رام سے شادی کی تھی اور ایودھیا دراصل مغربی برگنج کا ایک گائوں ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا کوئی ذریعہ نہیں تھا اتنی دور دونوں کی شادی ہونا ممکن نہیں ۔ وزیر اعظم اولی کے حوالے سے انکے پریس ایڈوائزر سوریا تھاپا نے کہاہے کہ برگنج کے قریب تھوری نامی جگہ اصلی ایودھیا ہے ، جہاں رام کا جنم ہوا تھا۔ ہندوستان میں ایودھیا پر بڑا تنازعہ ہے لیکن ،نیپال کے ایودھیا پر کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہ چونکہ دشراتھ نیپال کا حکمران تھا ، یہ فطری بات ہے کہ ان کا بیٹا رام بھی نیپال میں پیدا ہوا تھا۔ لہذا اصلی ایودھیا نیپال میں ہے ۔کے پی شرما اولی نے کہا کہ بہت سی سائنسی ایجادات اور علم کی ابتدا نیپال میں ہوئی ہے ، لیکن بدقسمتی سے یہ روایت بعد میں جاری نہیں رہ سکی۔بی جے پی کے ترجمان بزائے سونکر شاستری نے نئی دلی میں میڈیا کو بتایا کہ رام ہمارے لئے یقین کا معاملہ ہے ، اور لوگ کسی کو بھی چاہے وہ ، نیپال کا وزیر اعظم ہو یا کوئی اور اس کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…