رو م (این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ اٹلی کے ایک گائوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ جن لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا تھا ان میں سے 40 فیصد میں مرض کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی اور برطانوی ماہرین کی اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بڑے پیمانے پر
ٹیسٹنگ اور مقامی سطح پر لاک ڈان کی مدد سے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکا جاسکتا ہے۔اس گاں کی آبادی صرف 3200 افراد پر مشتمل تھی اور یہاں ملک میں 21 فروری کو پہلی ہلاکت کے بعد دو ہفتوں کے لیے لاک ڈائون کیا گیا تھا۔ اس پورے گائوں میں ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ گائوں کی 2.6 فیصد آبادی یعنی 73 لوگوں میں کورونا وائرس موجود تھا۔ دو ہفتوں کے لاک ڈائون کے بعد صرف 29 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ دونوں مرتبہ تقریبا 40 فیصد کیسز میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔تاہم وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تھا۔تحقیق کی سربراہ پروفیسر انڈریا کرسینٹی کے مطابق خاموشی سے پھیلنے والے اس وائرس کو قابو کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ، یہ جانے بغیر کہ ان میں علامات ہیں یا نہیں، سے وبا کو روکا جاسکتا ہے۔