روم (این این آئی)اٹلی میں کلابریا صوبے میں سینکووا فرونڈی نامی ایک گائوں کی انتظامیہ نے ایک ناقابل یقین پیش کش کے ذریعے شہریوں کو آبادی کی کمی پوری کرنے کے لیے صرف ایک یورو میں ایک گھر فراہم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ اطالوی گائوں کرونا وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران اٹلی کے اس علاقے میں کرونا وبا کا کوئی کیس درج نہیں ہوا۔
یہ گائوں اس خطے میں واقع ہے جہاں کرونا کی وبا انتہائی کم رہی ہے۔اٹلی کے گائوں اور قصبوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کے شہروں کی طرف نکل جانے کے نتیجے میں نئے مکینوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مکانات کی انتہائی معمولی قیمت رکھی گئی ہے۔گائوں کے میئر مائیکل کونیا نے بتایا کہ اس نے مکانات کی کم ترین قیمت کو کوڈی کا نام دیا ہے اور یہ ایک خوبصورت عمل ہے۔برطانوی اخبار نے نشاندہی کی کہ جو لوگ مکان خریدنا چاہتے ہیں وہ مکان کی قیمت تو ایک یورو ادا کریں گے مگر انہیں ان مکانات کیا نشورینس اور تزئین و آرائش کے کام کی تکمیل تک 250 یورو کی سالانہ انشورنس فیس کے علاوہ اس کی تجدید کے لیے دس ہزار یورو سے 20ہزاریورو کے درمیان ادائیگی کرنا پڑے گی۔ اگر خریداروں نے 3 کے سال کے اندر تزئین و آرائش کا کام مکمل نہیں کیا تو انہیں بیس ہزار یورو کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔