اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا میں کورونا وائرس ویکسین کے 20 لاکھ ڈوسز تیار ہوچکے ہیں جنہیں منظوری کے بعد استعمال کیا جائے گا۔تاہم، امریکا کے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی صدر کے ویکسین سے متعلق بیان سے آگاہی نہیں ہے۔دوسری جانب ہائیڈروآکسی کلوروکوین نامی دوا کے بارے میں ایک اہم تحقیق کے نتائج کو
واپس لے لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں میں ہلاک ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق کو واپس لینے کی وجہ دوا سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں تحفظات ہیں۔ اس تحقیقی مقالے کے تین مصنفین میں سے ایک نے کہا کہ سرجیسفیئر نامی کمپنی دوا کے بارے میں اپنے اعداد و شمار کی آزادانہ جانچ کی اجازت نہیں دی رہی لہٰذا وہ اپنی تحقیق جاری نہیں رکھ سکتے۔