ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نے کرونا وائرس کو قابو میں رکھنے کے بجائے لاکھوں متاثرین اور چینی باشندوں کو طیاروں میں سوار کر کےکہاں کہاں بھیجا؟امریکہ نے ایک اور سنگین الزام لگا دیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس میں تجارتی مشیر پیٹر نیوارو کا کہنا ہے کہ چین نے جان بوجھ کر بیجنگ اور شنگھائی کو محفوظ رکھتے ہوئے کورونا کے متعدی وائرس کو دنیا بھر میں پھیلنے دیا۔ نیوارو کے مطابق اس وائرس کو ووہان شہر میں ہی روکا جا سکتا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں امریکی مشیر نے کہا کہ چین نے اس وائرس کو عالمی ادارہ صحت کی ڈھال کے پیچھے چھپائے رکھا۔ چین نے اس وائرس کو قابو میں رکھنے کے بجائے لاکھوں متاثرین اور چینی باشندوں

کو طیاروں میں سوار کر کے میلان، نیویارک اور دیگر شہروں کو بھیج دیا۔ چین نے ان افراد کو بیجنگ اور شنگھائی نہیں بھیجا۔ایک سوال کے جواب میں پیٹر نیوارو نے اس بات کو حقیقت قرار دیا کہ چین نے وائرس سامنے آنے کے بعد بہت سی اندرونی پروازیں تو روک دیں مگر بین الاقوامی پروازوں کو سفر کی اجازت جاری رکھی .. اس کا مطلب ہے کہ چین اس خطرے کے عرصے کو جان چکا تھا اس نے امریکا کے لیے اپنی کئی دیگر برآمدات کے ساتھ ساتھ وائرس برآمد کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…