اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی ابتدااور پھیلائو، چین نے تحقیقات سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن) چین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا اور پھیلاوَ کے بارے میں تحقیقات قبل از وقت اقدام ہو گا۔ اس وقت وبا کے خلاف جنگ اور تعاون اہم اور ترجیح ہے۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ بیشتر ملکوں کا ماننا ہے کہ ابھی کورونا وبا کا خاتمہ نہیں ہوا اور اس وقت وبا کے خلاف جنگ اور تعاون اہم اور ترجیح ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے ووہان کے تمام اضلاع کو ٹیسٹ پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز میں ووہان کے شہریوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ووہان سے پھوٹنے والی وبا سے چین سمیت دنیا بھر میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔گزشتہ دنوں چینی حکومت نے ووہان شہر میں دوبارہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایک کروڑ 10 لاکھ پر مشتمل آبادی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔چین میں پابندیوں میں نرمی اور کاروبار کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام بہت زیادہ فکر مند ہو گئے ہیں۔ ووہان ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے خلاف اقدامات ابھی بھی سخت ہیں۔ ہمیں اس وبا کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لیے چوکنا رہنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…