ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئندہ چند روز میں کورونا وائرس کا کیا ہوگا؟ امریکی حکام کی خطرناک پیشگوئی

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس امریکہ میں کیا رخ اختیار کرنے جا رہا ہے؟ امریکی حکام نے اس حوالے سے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی محکمہ انسداد امراض کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے حوالے سے 12ماڈلز تیار کیے ہیں جن میں لاک ڈائون کو برقرار رکھنے یا مختلف درجے کی نرمیوں اور دیگر عوامل کو پرکھا گیا اور ہر ماڈل کے ممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا گیا۔

رابرٹ ریڈفیلڈ کا کہنا تھا کہ ان تمام ماڈلز کے نتائج میں یہ معلوم ہوا کہ آئندہ ہفتوں میں امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال زیادہ سنگین ہو گی اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گااور یکم جون تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ایک ماڈل کے نتائج کے مطابق 30مئی تک ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 5ہزار 605ہو جائے گی۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں اس وقت ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار 304ہے جو رواں ماہ کے اختتام تک 30ہزار 897ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…