جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا کو امریکی افواہ قرار دینے والا شخص خووائرس سے ہلاک، مرنے سے پہلے اپنی غلطی کا اعتراف،لوگوں کو’’خاص‘‘ تلقین کردی

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں کورونا کو امریکی افواہ قرار دینے والا شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کے شعبے سے وابستہ محمد واحدان نے چند ماہ قبل فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کو جھوٹ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے چین کی معیشت کو برباد کرنے کیلئے وائرس کی افواہ پھیلائی ہے۔محمد واحدان نے مصری عوام پر زور دیا تھا کہ وہ معمولات زندگی کو بحال رکھیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

حیرت انگیز طور پر محمد واحدان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں محمد واحدان کی طبیعت خراب ہوئی اور وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں مصر کے ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔ہسپتال میں داخل ہونے کے دوسرے روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے لگی اور اس دوران انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی اور اپنے غلطی کا اعتراف کیا، ساتھ ہی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے کہا گیا کہ میں گھر پر رہوں لیکن میں نے توجہ نہیں دی کیونکہ میں ایک مصنوعی زندگی خرید رہا تھا، براہ مہربانی وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں کیونکہ یہ جان لیوا اور جسم کے حصوں کو تباہ کر دیتا ہے‘۔محمد واحدان نے کہا کہ بھوک آپ کو نہیں مارے گی، اپنی زندگی داؤ پر مت لگائیں، مصر میں وائرس پھیل رہا ہے، بدقسمتی سے میرے بہن بھائی بھی میری وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی میرے لئے دعا کریں کہ میں وائرس سے جلد صحتیاب ہو جاؤں۔محمد واحدان کی جانب سے پوسٹ کی گئی آخری ویڈیو میں وہ بامشکل بول پا رہے تھے۔ محمد واحدان کے دوست نے بتایا کہ وہ ایک اسپورٹ مین تھے اور اچھی صحت کے مالک تھے۔انہوں نے بتایا کہ محمد واحدان کے والد اور بھائی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی طبیعت خطرے سے باہر ہے لیکن انہیں تاحال محمد واحدان کی موت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے نائب چیئرمین محمد عالم نے بتایا کہ واحدان کی ویڈیوز میں خوف اور درد کی کیفیت واضح تھی کیونکہ وہ مسلسل درد اور بخار میں تھے۔فیس بک پر محمد عالم نے بتایا کہ ’ضروری نہیں کہ ایسا ہر ایک کے ساتھ ہو، بعض مرتبہ صورتحال اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتی ہے جس درد اور بخار ناقابل برداشت ہوجاتا ہے لیکن ہیجانی کیفیت سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ مصر میں وائرس سے مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 600 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…