ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وباسے کون سے مسائل جنم لینے لگے؟ اقوامِ متحدہ کو تشویش لاحق،سیکرٹری جنرل کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ، انتونیو گوتریس نے حکومتوں، سول سوسائٹی اور صحت کے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں نفسیاتی مسائل بڑھ گئے جنہیں حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کے غم، ملازمت جانے کے صدمے، نقل و حرکت پر پابندیوں، گھریلو مشکلات اور مستقبل کے حوالے سے خوف اور بے یقینی

کی وجہ سے نفسیاتی مسائل اور امراض میں بھی نمایاں اضافہ مشاہدے میں آرہا ہے۔گوتریس نے کہاکہ ذہنی صحت کے شعبے کو عشروں تک نظرانداز کیے رکھنے اور اس میں کم تر سرمایہ کاری کے بعد، آج کووِڈ 19 کی عالمی وبا خاندانوں اور معاشروں تک پر اضافی ذہنی دباؤ ڈال رہی ہے، جس کا ازالہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے دنیا کی تمام حکومتوں پر زور دیا کہ کووِڈ 19 کا سامنا کرنے کیلیے سرکاری کوششوں میں دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی سہولیات کو بھی بنیادی ضروریات میں شامل رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…