جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس ، چین پر ایک اور سنگین الزام لگ گیا ،بیجنگ حکومت نےامریکی اقدام کو غیر اخلاقی حرکت قرار دیدیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /بیجنگ(این این آئی)امریکا کے وفاقی ادارہ تحقیقات (ایف بی آئی) اور سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ چینی ہیکر کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری کے ضمن تحقیق چْرانے کی کوشش کررہے ہیں۔امریکی میڈیاکے مطابق ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کا محکمہ دونوں چینی ہیکروں کی کوشش سے متعلق انتباہ جاری کرنے والے ہیں۔ جبکہ حکومتیں اور نجی فرمیں کووِڈ19 کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ہیکر اپنے حملوں میں کووِڈ19 کی ٹیسٹنگ اور علاج سے متعلق معلومات

اور دانشورانہ حقوق املاک  کو بھی ہدف بنا رہے ہیں۔ان اخباری رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے الزام عاید کیا کہ یہ ہیکر چینی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں اور انھیں آیندہ دو چار روز میں سرکاری طور پر خبردار کردیا جائے گا۔ادھر بیجنگ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لی جیان نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے اور ان کا کہنا تھاکہ چین ہر طرح کے سائبر حملوں کو مسترد کرتا ہے۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ہم کووِڈ19 کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں دنیا کی قیادت کررہے ہیں۔ایسے میں کسی ثبوت کے بغیر چین کو افواہوں اور مضحکہ خیز کہانیوں کے ذریعے ہدف بنانا بالکل غیر اخلاقی حرکت ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…