اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بندروں کو ویکسین دی گئی پھر ان میں کرونا وائرس داخل کیا گیا،نتیجہ کیا نکلا؟چینی دوا ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکسین سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی دوا ساز کمپنی کے مطابق جن بندروں کو ویکسین دی گئی اور پھر ان میں کورونا وائرس داخل کیا گیا تاہم ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔کمپنی کے مطابق ایسے بندر جنہیں کورونا ویکسین نہیں دی گئی تھی، ان میں کورونا وائرس داخل ہوا تو وہ بیمار ہو گئے اور بعض مر بھی گئے،اس سے قبل برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی

ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سمیت بعض دیگر ملک بھی کورونا کی ویکسین بنا رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے اس کے انسانوں پر تجربات بھی شروع کر دیے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کے مطابق چین میں ووہان کی لیبارٹری میں کورونا کی ابتداء کے بہت شواہد ہیں۔مائیک پومیو کے مطابق چین دنیا کو متاثر کرنے اور غیر معیاری لیبس چلانے کی تاریخ رکھتا ہے، چین کی جانب سے وبا کی شدت کم کر کے بتانے سے امریکا میں وائرس کا خطرہ بڑھا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…