دنیا بھر میں 3220830 کورونا مریض، 228239 اموات ، اب بھی ہسپتالوں میں کتنے مریض زیر علاج ہیں؟امریکی رپورٹ جاری

30  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 91 ہزار 608 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 59 ہزار 811 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 983 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 61 ہزار 669 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 572 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 55 ہزار 492 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 18 ہزار 671 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار 411 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 899 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 275 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 682 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 3ہزار 591 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 87 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 66 ہزار 420 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 97 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 221 ہو گئی۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 6 ہزار 467 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 539 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 81 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 17 ہزار 589 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 972 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 399 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 957 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 93 ہزار 657 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے ا?یا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کْل کورونا کیسز 82 ہزار 862 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 157 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 402 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 874 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 19 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 361 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 52 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…