جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑگئی، لاشوں کو ٹرکوں میں رکھا جانے لگا

datetime 30  اپریل‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا کے شہر نیویارک کے مردہ خانوں میں لاشوں کو رکھنے کے لیے جگہ کم پڑجانے کے بعد لاشوں کو سڑک پر کھڑی ٹرکوں پر رکھنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ایسے ہی مردہ خانے کی جانب سے ریفریجریٹر کے بغیر ٹرکوں پر رکھی گئی لاشوں سے تعفن اٹھنے کے بعد قریبی آبادی کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے آکر لاشوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا۔نیویارک کے علاقے منہٹن میں واقع دی اینڈریو کلیکلے مردہ خانے کے باہر ٹرکوں میں کم از کم 50 لاشیں رکھنے کے عمل کی شکایات سیکیورٹی فورسز کو کی گئی تو انہوں نے امدادی کارروائی کرکے لاشوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے تصدیق کی کہ سڑک پر کھڑے چاروں ٹرک مردہ خانے کی انتظامیہ نے کرائے پر حاصل کر رکھے تھے اور ان میں کم از کم 50 لاشوں کو رکھا گیا تھا، کیوں کہ مردہ خانے میں جگہ نہیں تھی۔سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ نیویارک کے دیگر مردہ خانے پر ٹرکوں اور گاڑیوں میں لاشوں کو رکھ رہے ہیں مگر مذکورہ مردہ خانے کی جانب سے جن ٹرکوں کو لاشوں کے لیے استعمال کیا گیا، ان میں سے ایک ٹرک میں ریفریجریٹر سسٹم نہیں تھا، جس وجہ سے اس ٹرک کی لاشوں سے محلے میں تعفن پھیلا۔سڑک پر کھڑی ٹرکوں میں لاشوں کو دیکھ کر اہل محلہ خوف زدہ بھی ہوگئے، کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسے واقعات نہیں دیکھے تھے اور انہیں اس بات کا علم بھی نہیں تھا کہ مردہ خانے کی انتظامیہ نے جگہ پڑنے کی وجہ سے لاشوں کو ٹرکوں میں رکھا۔فون پر شکایت ملنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر تمام لاشوں کو دوسری ریفریجریٹر والی گاڑیوں میں منتقل کرکے مردہ خانے کی حدود میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…