واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونازائرس کی وبا کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا میں امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ غیر مرئی دشمن کے حملے کی روشنی میں اور ساتھ ہی
عظیم امریکی شہریوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے میں عارضی طور پر امریکا میں امیگریشن روکنے کے مقصد سے ایک ایگزیکیٹیو آرڈر پر دستخط کروں گا۔غیر مرئی دشمن کی اصطلاح عام طور پر کورونا وائرس کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور امریکی صدر نے امیگریشن پر روک لگانے کے لیے نئی وبا کا سہارا لیا ۔