پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج بھی کرونا کاشکار ،بڑے پیمانے پراہلکار وں میں وائرس کی تصدیق

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (ساوتھ ایشین وائر )ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بھارتی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر پر بحریہ کے جوانوں میں بھی کورونا وائرس کا اثر پایا گیا اور تقریبا 21 اہلکار اس کی زد میں آگئے۔بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں ہیں اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران بھارتی بحریہ کے 21 جوان بھی اس وائرس سے متاثر ہوگئے اور ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے، گذشتہ روز 25 جوانوں کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا۔بحریہ ذرائع کے مطابق ‘اس کے 21 جوانوں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام جوان ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی این ایس میں رہائش پذیرتھے تاہم ان سب کو فوری طور پر کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان تمام کو یہ انفیکشن ایک دیگر اہلکار کے رابطے میں آنے سے ہوا ہے جس کی 7 اپریل کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔یہ 20 جوان جس کمپلیکس میں رہ رہے تھے، اسے مکمل طور الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ ‘ابھی بحریہ کے کسی بیڑے یا آبدوز میں سوار جوانوں میں اس وائرس انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے، بحریہ میں کورونا وائرس انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…