بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

یہ کام ہونے تک بین الافغان مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے ، طالبان کا دوٹوک اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

دوحہ(این این آئی)افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ اسے بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے تمام 5000 قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے قطر میں قائم دوحہ آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایاکہ قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔ سہیل شاہین نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دوحہ امن معاہدے کے مطابق تمام قیدی رہا کیے جائیں۔

یہ رہائی بغیر کسی رکاوٹ اور مداخلت کے ہونی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام 5000 قیدیوں کی رہائی امن معاہدے کی شق کا حصہ ہے اور اس کے بغیر بین الافغان مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی رہائی کو کسی بھی تناظر میں بارگیننگ چپ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے جس کے ذریعے کچھ لو اور کچھ دوکی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ان کے مطابق قیدیوں کی رہائی ہی باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دے سکتی ہے اس طرح بین الافغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ بین الاافغان مذاکرات کے لیے تمام قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنا ہی ماحول کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔تاہم انہوں نے کابل حکومت کی جانب سے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل دوحہ امن معاہدے میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی 50 تو کبھی 100 قیدی رہا کیے جائیں گے اور وہ بھی اپنی مرضی، شرائط اور خواہشات کے ساتھ تو اس سے امن معاہدے پر عمل درآمد میں مزید تاخیر ہو گی۔سہیل شاہین کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے تشدد کے الزامات کا واحد حل ہی قیدیوں کی جلد از جلد رہائی ہے اور اس کے بعد سیز فائر اور آئندہ حکومتی ڈھانچے سے متعلق بات چیت بین الافغان مذاکرات میں ہونا ہے۔ یہ سب کچھ 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے میں واضح طور پر لکھا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…