واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے اعلان کیاہے کہ افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدہ 29فروری کو دستخط ہونگے ۔امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کیلئے طویل مذاکرات ہوئے جس کا مقصد جنگ کے خاتمے کیلئے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کر نا ہے ۔بیان میں کہاگیاکہ اس معاہدے کا مقصد امریکی اور اتحادیوں کے افغانستان میں فوجی کم کر نا اور یہ یقینی بنانا کہ
افغانستان کی سرزمین کوئی دہشتگرد گروپ امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نہ کرے ۔حالیہ ہفتوں میں افغانستان کی حکومت کے مشورے سے امریکی مذاکرات کارقطر میں طالبان کے ساتھ ایک مفاہمت پر پہنچے جس کا مقصد پورے افغانستان میں تشدد میں نمایاں کمی لانا ہے ۔تشدد کے کمی کے معاہدے پر کامیابی سے عمل درآمد کے بعد طالبان اورامریکہ امن عمل میں پیشرفت کی طرف جائینگے ۔بیان میں کہاگیاکہ ہم 29فروری کو معاہدے پر دستخط کرینگے اس کے فوراً بعد بین الافغانی مذاکرات شروع ہونگے اور مکمل وپائیدار جنگ شروع ہو جائیگی ۔بیان میں کہاگیاکہ مستقبل کیلئے افغانستان میں سیاسی مستقبل کیلئے ایک راہ نقشہ بھی بنایا جائیگا ۔ امریکی بیان میں افغان رہنمائوں سے کہاگیاکہ وہ ایک پائیدار امن کے حصول کیلئے اتحاد کامظاہرہ کریں ، چیلنجز ہونگے لیکن دو حہ میں ہونے والے مذاکرات میں امیدیں اور حقیقی مواقع موجود ہیں ۔امریکہ تمام افغانوں سے موجودہ حالات کے ادراک کی اپیل کرتاہے ۔امریکہ قطر اور دیگر اتحادیوں کی افغان امن عمل میں مدد اور شراکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔