امریکی کانگریس میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر موضوعِ بحث

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے بھارتی اقدام کے اثرات کا جائزہ لینے والی امریکی کانگریس کی کمیٹی ہاؤس آف فارن افیئرز کے چیئرمین ایلوئٹ ایک اینجل نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کے حوالے سے تحفظات ہیں اور ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

کانگریس کے رکن ٹام لینٹوز کا انسانی حقوق کمیشن بھی ایک سماعت کرے گی جس میں بھارت کے تاریخی اور قومی تناظر میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔تاہم یہ اقدام رکنِ کانگریس پرمیلا جے پال کے نزدیک ناکافی ہے جو چاہتی ہیں کہ کانگریس کی قرارداد کے ذریعے کشمیر کی پالیسیز پر نظرِ ثانی کرنے کے لیے بھارت کو واضح پیغام دیا جائے۔خیال رہے کہ پرمیلا جے پال امریکی ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہونے والی پہلی بھارتی نڑاد خاتون رکن ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور قانون ساز سینیٹر کرس وین ہولین نے سینیٹ کے بل میں کی جانے والی ترمیم کی حمایت کی جس میں مقبوضہ کشمیر پر عائد پابندیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔میری لینڈ کے اسلامک سینٹر میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارت حکومت پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے لیے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی پیروی اور جمہوری آزادی کی پاسداری کرے۔گزشتہ دنوں بھارت، پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے سینیٹر وین ہولین نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…