ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایران اور سعودی عرب کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جواد ظریف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے، ایران اس کے لیے تیار ہے،سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک میڈیا کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کیلئے کوشش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسری چارہ نہیں ہے، بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے، ایران اس کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیا، ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پڑوسی ملک ہے اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ صیہونی ریاست جوہری ہتھیار رکھتی ہے اور وہ کسی بھی بین الاقوامی تخفیف اسلحہ سے متعلق معاہدے میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جانب سے فلسطین میں غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور شام میں روز حملے کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…