جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی نے بھارت کو بے نقاب کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں ایشیا کے بارے میں ذیلی کمیٹی نے جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق پر بحث سے پہلے کہا ہے کہ مواصلاتی ذرائع کی معطلی سے کشمیریوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں جن کو ختم کیا جانا چاہیے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کمیٹی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں مواصلاتی ذرائع کی معطلی سے کشمیریوں کی

روز مرہ کی زندگی اور فلاح وبہبود پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ کمیٹی نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ پابندیاں ختم کرے اورکشمیریوں کو وہی حقوق اور مراعات دے جو باقی بھارتی باشندوں کو حاصل ہیں ۔ کمیٹی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی وہ رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں 22سالہ عامر فاروق ڈار کی موت کا واقع بیان کیاگیا ہے۔ عامرفاروق سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیاتھا کیونکہ مواصلاتی ذرائع کی معطلی اور نقل وحرکت پر پابندیوں کی وجہ سے اس کے اہلخانہ16گھنٹے تک اس کے لیے دوائی حاصل نہیں کرسکے تھے۔22اکتوبر کوہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں امریکی وزارت خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے بارے میں اعلیٰ سفارتکار ایلس ویلز بھی شریک ہونگی۔ کمیٹی جس کے سربراہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن بریڈ شرمن ہیں ، آسام میں مسلمانوں کے حقوق پر بھی غور کرے گی جہاں 19لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی ہے جبکہ سری لنکا میں تاملوںکے حقوق اورپاکستان باالخصوص سندھ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بحث ہو گی۔ امریکی ارکان کانگریس مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا مسئلہ مسلسل اٹھاتے رہے ہیں۔ صدارتی امیدوار اور سینٹر الزبتھ ویرن نے ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق کااحترام کرنے پر زوردیاہے جبکہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے امورخارجہ نے 26ستمبر کو اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انسانی بحران قراردیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…