ماسکو(این این آئی)روسی صدر پیوٹن نے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر امریکااورسعودی عرب پر طنز کے تیر برسائے ،روسی صدرپیوٹن دوران قرآن کا بھی حوالہ دیتے رہے جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی، ترک صدر طیب اردگان اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف مسکراتے رہے،میڈیارپورٹس کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا معاملہ زیر غور آیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جو اپنے
حریفوں پر طنز کیلئے مشہور ہیں، انہوں نے اس معاملے کو امریکا اور سعودی عرب پر طنز کیلئے استعمال کیا۔اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر پیوٹن نے سعودی عرب کو روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی پیشکش کی تاہم ان کا لہجہ طنزیہ تھا۔برابر میں بیٹھے ایرانی صدر حسن روحانی نے پیوٹن سے پوچھا کہ آپ سعودیوں کیلئے کونسا سسٹم پسند کریں گے ایس 300 یا ایس 400؟ جس پر پیوٹن نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ آپ انہیں ہی کرنے دیں۔