منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جارحیت پسند افغانستان میں شکست تسلیم کریں اور وہاں سے نکل جائیں،ایران کاامریکہ کو سخت پیغام،بڑی پیشکش بھی کردی

datetime 9  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت پسند اور قابض اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے نکل جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ شکست خوردہ غیر ملکی افغانستان چھوڑیں اور بھائیوں کا بھائیوں کے ہاتھوں قتل ختم کریں، خاص طور پر غیر ملکی اس صورتحال کو مزید خراب کرسکتے ہیں جس سے خونریزی کی نئی لہر آئے گی۔

جواد ظریف نے خبردار کیا کہ غیر ملکی اور جارحیت پسند افغانستان میں اس نئی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے قتل و غارت گری کی ایک نئی لہر شروع ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جارحیت پسند اور قابض اپنی شکست تسلیم کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو افغانستان چھوڑ دیں۔جواد ظریف نے تعاون اور کوششوں کے حوالے سے ایران کی تیاری کو بھی اجاگر کیا جس کا مقصد افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مصالحت کے معاہدے کو بچانا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ کوئی بھی امن عمل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کا قتل عام روکنے اور معاہدے کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایران افغانستان میں موجود تمام جنگی فریقین کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کے عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت پسند اور قابض اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے نکل جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ شکست خوردہ غیر ملکی افغانستان چھوڑیں اور بھائیوں کا بھائیوں کے ہاتھوں قتل ختم کریں، خاص طور پر غیر ملکی اس صورتحال کو مزید خراب کرسکتے ہیں جس سے خونریزی کی نئی لہر آئے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…