جموں و کشمیر کے عوام سے مہرے جیسا سلوک،مقبوضہ کشمیرمیں کیا ہورہاہے؟انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انکشافات

23  اگست‬‮  2019

لندن(آن لائن) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی بحران میں جموں و کشمیر کے عوام سے مہرے جیسا سلوک نہ کیا جائے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ان کے انسانی حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔کومی نائیڈو نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیوں

کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالہا سال سے انہیں اذیت اور تکلیف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کے ارکان کی ذمہ داری ہے،انہیں چاہیے کہ شورش زدہ علاقے میں شہریوں کے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…