اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،16 روز کے دوران مرکزی ہسپتالوں میں کتنے  زخمی لائے گئے؟ برطانوی میڈیا کی رپورٹ، افسوسناک انکشافات

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر /لندن (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے 2 بڑے ہسپتالوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیل سے زخمی ہونے والے 152 افراد علاج کے لیے ہسپتال لائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بھارتی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کرنے کے متنازع فیصلے کے پیش نظر نئی دہلی نے بڑے پیمانے پر مظاہرے روکنے کے لیے اضافی پیراملٹری پولیس، عوامی اجتماعات اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔اس کے باوجود نوجوان جمعے کی نماز اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاٍ سیکیورٹی پر پتھر برسائے جس پر مخالف سمت سے بھی ردِ عمل سامنے آیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سری نگر کے شیرِ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور شری مہاراج ہری سنگھ ہسپتال میں 5 اگست سے لے کر 21 اگست کے دوران 152 زخمیوں کو لایاگیا۔مذکورہ افراد پیلٹ گنز کے شاٹ اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے تھے تاہم حکومت کی جانب سے ان چند مظاہروں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی البتہ یہ ضرور کہا گیا کہ وادی میں اس ماہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ 1989 میں مقبوضہ کشمیر میں بغاوت کے سر اٹھانے کے بعد سے اب تک 50 ہزار افراد شہید ہوسکتے ہیں تاہم اس بارے میں مقامی حکومت کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد ان 2 ہسپتالوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔عہدیدار کے مطابق زخمیوں کی اس فہرست میں ان افراد کے نام درج نہیں ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں دیگر چھوٹے ہسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے زخمیوں کی تعداد نہیں گِنی جاسکی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…