اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت تنازعہ بڑھا تو پھر کیا ہوگا؟عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور( آن لائن) عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشمیر پر کشیدگی میں اضافہ معیشت کے لئے نقصان دہ ہوگا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کیحق میں بہتر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشمیرپرکشیدگی میں اضافہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہوگا، دونوں ممالک میں معاشی اصلاحات جاری ہیں ٹیکس وصولیوں میں اضافے اورمالیاتی اہداف کیحصول کیلئے کام ہورہاہے،

تاہم کشیدگی معاشی اصلاحات سے توجہ ہٹانے کاباعث بنیگی۔عالمی ریٹنگز ایجنسی نے واضح کیا دونوں ممالک کومعاشی چیلنجزکاسامناہے، تنازعہ بڑھنے کی صورت میں دونوں ممالک کی معاشی شرح نمومیں کمی آسکتی ہے نیٹ کشیدگی میں اضافہ دونوں ممالک میں معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا باعث بنیگا۔موڈیز کے مطابق کشمیر میں گزشتہ 3 سال میں بے روزگاری تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے، کشیدگی سیپاکستان کیلئیبیرونی سرمائے کا حصول مشکل ہوسکتا ہے، کشیدگی میں اضافہ کاروباری اورصارفین کے اعتماد اوربیرونی سرمایہ کاری میں کمی کاباعث بنیگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی نے مزید کہا مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اوربھارت کیحق میں بہتر ہوگا، پاکستان سے کشیدگی کا خاتمہ بھارتی معیشت کے حق میں ہوگا۔یاد رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔واضح رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…