امریکی صدرٹرمپ کی ایک تقریر میں 20 جھوٹ پکڑے گئے

21  جولائی  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں اپنی ایک تقریر میں کم سے کم بیس بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔امریکی ٹی وی نے ٹرمپ کے دور صدارت میں ان کی دوسری سب سے طولانی تقریرکا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شمالی کیرولینا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی کم سے کم بیس بارجھوٹ بولا ہے۔امریکی ٹی وی نے داخلی اور غیرملکی مسائل کے بارے میں ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ کے سلسلے میں فیکٹ چیکر کے نام سے ایک خصوصی

پیج بنایا ہے جس میں اس نے ٹرمپ کے دعؤوں اور جھوٹ کا جائزہ لیا ہے۔امریکی ٹی وی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں۔تجزیہ نگاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ ٹرمپ 2020کے صدارتی انتخابات میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعووں کی ساری حدیں پار کردیں گے۔ ٹرمپ کے جھوٹ اور ان کے بے ادبانہ روئیے کی وجہ سے امریکا کے بہت سے سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ملک کا صدر نہیں بننا چاہئے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…