بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

 بھارت میں شدید  مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،    ڈیم ٹوٹ گیا،  چھ افرادہلاک، 18لاپتہ،ایمرجنسی نافذ

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرمیں بدھ کودہائی کی شدیدترین مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،  جس کے دوران ایک ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں چھ افرادہلاک اورکم ازکم 18لاپتہ ہوگئے ہیں،یہ بات حکام نے بتائی۔

”ڈرون استعمال کرکے ہم نے چھ لاشوں کی نشاندہی  کی ہے اور18سے زائدافرادابھی تک لاپتہ ہیں،یہ بات بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس (این ڈی آرایف)کے ترجمان الوک اواستھی نے  غیرملکی خبررساں ادارے  کوبتائی۔ اواستی نے مزیدبتایاکہ گزشتہ رات تیواڑی ڈیم ٹوٹنے کے بعدہم نے دوٹیمیں تشکیل دی ہیں اورزندہ بچ جانے والے افرادکوتلاش کررہے ہیں“۔ این ڈی آرایف کے علاوہ پولیس ٹیمیں اورسرکاری اہلکاربھی ممبئی سے 275کلومیٹر(70میل)دورراتنگری میں زندہ بچ جانے والے افرادکوتلاش کررہے ہیں۔ ممبئی میں منگل کے روز شدید بارشوں کے بعد ایک کچی آبادی میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24ہو گئی ہے جبکہ آنیوالے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔20ملین آبادی کے ساحلی شہر میں بدھ کے روز شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا جہاں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں جیسا کہ سیلاب پانی نے ریلوے لائنوں کو منقطع کردیا ہے، ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند ہو گیا ہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔بھارت میں مون سون کے دوران مسلسل بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ سٹرکچرز کے باعث عمارتیں منہدم ہونے اور ڈیم ٹوٹنے کے واقعات عام ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…