ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خوفناک حملہ کتنے اہلکار مارے گئے؟بھارت میں قیامت برپا

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ،5 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ،جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والےقافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔حملے کی زد میں آکر2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورس کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک جوابی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاحال کسی شدت پسند جماعت نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…