منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام جوہری ہتھیاروں پر محیط نہیں، جواد ظریف

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ ان کے ملک کا بیلسٹک میزائل پروگرام جوہری اسلحہ کے لیے نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ظریف نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بیان میں فرانسیسی صدر امینول ماکرون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں بیانات پر نکتہ چینی کی۔ ظریف نے ا س بات کا دفاع کیا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 کی

خلاف ورزی کی ہے اور اپنے اتحادیوں کے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو معمول پر لانے کے ارادے کو پاؤں تلے روندھا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران کے 2231 قرار داد کی رو سے جائزات پر تنقید کرنے والے ظریف نے بتایا کہ پومپیو کے دعووں کے برعکس مذکورہ شق ایران سے بعض مطالبات کرتی ہے اور اس پر بعض اقدامات سے باز نہیں رکھتی۔ ویسے بھی ہمارا بالسٹک میزائل پروگرام جوہری اسلحہ کے استعمال کا مقصد نہیں رکھتا اور نہ ہی ہم جوہری اسلحہ کے حصول کے درپے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…