جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ ،متعدد بھارتی فوجی نشانہ بن گئے

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہواجب فوج کی 12مدراس رجمنٹ

کی پارٹی پونچھ کے علاقے دہرا دبسی میں گشت کر رہی تھی۔بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق دھماکے میں آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ بیٹھا۔ پولیس افسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں بدھ کو علی الصبح محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کے بعد کولگام اور شوپیاں کے اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…