واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات اعتماد شکنی کے زمرے میں نہیں آتے۔ ایسے میزائل تجربات سے کوئی خوش نہیں ہے لیکن مستقبل میں دیکھا جائے کہ کیا موقف اپنایا جاتا ہے۔ شمالی کوریا مذاکرات کی طلب رکھتا ہے اور وہ اس بارے میں گفتگو بھی کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نہوں نے ایک جریدے کو
انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کے تجربات تھے اور محدود قوت کے حامل تھے۔ ٹرمپ نے یہ ضرور کہا کہ ایسے میزائل تجربات سے کوئی خوش نہیں ہے لیکن مستقبل میں دیکھا جائے کہ کیا موقف اپنایا جاتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ شمالی کوریا مذاکرات کی طلب رکھتا ہے اور وہ اس بارے میں گفتگو بھی کر رہے ہیں۔