سیئول /واشنگٹن (این این آئی )شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پرامریکی صدرٹرمپ نے کہاہے کہ تجربے سے کوئی بھی خوش نہیں جبکہ جنوبی کوریائی صدرنے تجرے کوامریکا سے اظہار ناراضگی قراردیدیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کاکارگو جہاز اپنے قبضے میںلے لیا ہے، جسے امریکا ،اقوام متحدہ کی پابندیوںکی خلاف ورزی پر قبضے میں لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ
شمالی کوریا امریکا کے ساتھ مزاکرات چاہتا ہے لیکن وہ اسکے لئے ابھی تیار نہیں ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی کوریا کاکارگو جہاز اپنے قبضے میںلے لیا ہے، جسے امریکا ،اقوام متحدہ کی پابندیوںکی خلاف ورزی پر قبضے میں لیا گیا۔ادھرجنوبی کوریائی صدر کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کا حالیہ میزائل تجربہ ممکنہ طور پر اسکا امریکا سے اظہار ناراضی ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روزکم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔