منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوکرین : مزاحیہ اداکار ویلودومیر زیلنسکی حیر ت انگیز طور پرملک کے صدر منتخب

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی)یوکرین کے مزاحیہ اداکار ویلودومیر زیلنسکی نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرکے موجودہ صدر کو شکست دے دی اور اب وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے منصب سنبھال لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق زیلنسکی کا سیاست میں کوئی پس منظر نہیں ہے اور انہیں صرف ٹی وی کے ایک شو میں صدر کا کردار ادا کرنے کا تجربہ ہے تاہم انہوں نے صدر

پیٹرو پورشینکو کو73 فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست دی ہے۔صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کئی تھنک ٹینکس کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی گئی جس زیلنسکی کو واضح کامیابی حاصل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مذاق کے طور پر شروع ہونے والی انتخابی مہم اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے جہاں ووٹرز نے غربت، کرپشن مشرقی سرحد میں جاری پانچ سالہ جنگ کے نتیجے میں 13 ہزار جانوں کے ضیاع کے بعد تنگ آکر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔سرونٹ آف دی پیپل کے نام سے ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 41 سالہ زیلنسکی اب 4 کروڑ 50 آباد کے حامل ملک کے صدر کی حیثیت حکومت سنبھال لیں گے جہاں ان کے لیے کئی امتحان اور گمبھیر ترین سیاسی حالات کا سامنا ہوگا۔کامیابی کے بعد زیلنسکی کے حامیوں نے ان کی مہم کے مرکز میں جشن منایا اور اپنے خطاب میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ‘میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک میں باقاعدہ طور پر صدر نہیں ہوں لیکن یوکرین کے شہری کے طور پر سویت یونین سے نکلنے والے تمام ممالک کو کہہ سکتا ہوں کہ ہماری طرف دیکھیے! سب کچھ ممکن ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق زیلنسکی نے ملک کے تمام ریجنز میں کامیابی حاصل کی اور صدر پوروشینکو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں ملک کے مغربی علاقوں میں زبردست حمایت حاصل تھی۔پوروشینکو نے شکست کے بعد اپنے مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتائج واضح ہیں جس کے مطابق اپنے مخالف کو مبارک باد نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں اس لیے میرے مخالف کو مبارک دیجیے۔شکست تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دفتر چھوڑ دوں گا لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں میں سیاست سے الگ نہیں ہورہا۔یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں زیلنسکی نے

30 فیصد ووٹ کے ذریعے برتری حاصل کرلی تھی لیکن دوسرے مرحلے میں پوزیشن مزید بہتر بناتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کی۔پہلے مرحلے میں پوروشینکو نے 16 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے اور سابق وزیراعظم یولیا ٹیموشینکو نے 13 فیصد ووٹ لیے تھے۔انتخابات میں کْل 39امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا اور دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج کا انتظار تھا تاہم اب زیلنسکی کی کامیابی کے بعد وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…