پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کے قریب زور دار دھماکہ ہر طرف بھگدڑ، دھماکہ کی نوعیت کیا تھی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کے نزدیک ایک کار زوردار دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان کی سری نگر

ہائی وے پر بھارتی سیکیورٹی فورس CRPF کی بس کے نزدیک ایک کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ سیکیورٹی فورس کی بس کو بھی نقصان پہنچا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیراو کرلیا، کار کا ڈرائیور ممکنہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔ تباہ ہونے والی کار کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے اور کار کی ملکیت کے لیے چھان بین کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثہ سلنڈر دھماکا لگتا ہے۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار محفوظ رہے۔زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی خوف کے باعث بس سے باہر نکل آئے اور ٹریفک معطل کرکے کسی کو جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کی بس پر خود کش کار بمبار حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…