ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں زوردار دھماکہ،ایک ہلاک دھماکے کی نوعیت کیا تھی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں زوردار دھماکے میں ایک سپاہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کے جنگلوٹ آرمی کیمپ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت 35 سالہ لائس نائیک دیپنک توانگ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بری طرح جھلس جانے والے سپاہی کو آرمی اسپتال

بھیج دیا گیا قابض بھارتی فوج کی جانب سے حادثے سے پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے تاہم کشمیر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کٹھوا میں واقع جنگلوٹ آرمی کیمپ میں ہونے والا دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔دوسری جانب ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خود کش کار بمبار حملے میں 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کشمیریوں کے لیے زمین مزید تنگ کردی گئی ہے، وادی بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…