ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چند ایسے قانونی مسودوں پر دستخط کر دئیے جن کے تحت روسی ریاست کی تذلیل کرنے والے افراد کو سزائیں سنائی جا سکیں گی۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے رواں مہینے ایک ایسا مسودہ منظور کیا تھا، جس کے مطابق کسی بھی
شہری یا آن لائن میڈیا کو ریاست، اس کی علامات یا اس کے اداروں کی تذلیل کا باعث بننے والی کوئی بات کہنے یا ایسا کوئی مواد شائع کرنے پر جرمانے کیے جا سکیں گے۔ ایسے کسی جرم کے ایک سے زائد مرتبہ ارتکاب کی صورت میں کسی بھی ملزم کو پندرہ روز تک قید کی سزا بھی سنائی جا سکے گی۔