جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں کارسوار شخص کی مسجد کے دروازے کو ٹکر مارکرمسجد میں گھسنے کی کوشش، نمازیوں کو گالیاں، پولیس نے گرفتار کرلیا

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(این این آئی) آسٹریلیا میں کار سوار جنونی شخص نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسجد کے اندر عبادت میں مصروف لوگوں کو مغلظات بکیں اور برا بھلا کہہ کر دھمکانے کی کوشش کی۔عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کی نیویلی اسٹریٹ میں واقع مسجد کے دروازے کو ٹکر مار کر ایک کار سوار نے اندر گھسنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کا سامنا کرنے پر جنونی شخص نے مسجد کے اندر موجود نمازیوں کو مغلطات بکیں اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔کوئنزلینڈ پولیس

نے رات گئے نسل پرست جنونی نوجوان کو گرفتار کرلیا ، 23 سالہ ملزم کو ایک روز قبل بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر حراست میں لیا گیا تھا اور 24 گھنٹے کے لیے لائسنس منسوخ کرکے عدالت میں پیش ہونے کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔پولیس نے نسل پرست نوجوان کو عوامی مقام اور کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچانے اور لائسنس معطل ہونے کے باوجود گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ کار کی ٹکر لگنے سے مسجد کے دروازے اور عمارت کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…