واشنگٹن(این این آئی)تقریبا دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ 45 دن میں منصوبہ بنا کر امریکی فوج کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور ڈیمو کریٹ سینیٹر ٹام اوڈال نے پیش کیا جسے افغان ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی واپسی کا طریقہ کار 45 دن میں طے کیا جائے اور ایک سال میں فوج واپس بلائی جائے۔بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور ڈیمو کریٹ سینیٹر ٹام اوڈال نے پیش کیا
جسے افغان ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے۔اس ایکٹ کے ذریعے امریکا افغانستان میں اپنی جیت کا اعلان کرے گا ، بل میں کہا گیا ہے کہ 45 دن میں منصوبہ بنا کر امریکی فوج کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔ایک سال میں افغانستان سے سارے امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں گے اور سیاسی مفاہمت کے طے کیے جانے والے فریم ورک کو افغانستان اپنے آئین کے تحت نافذ کرے گا۔واضح رہے یہ بل ایسے موقع پر پیش کیا گیا جب ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرت میں مصروف ہے۔