جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا داعشی خاتون کو امریکا آنے سے روکنے کا حکم

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے شام میں داعش میں شامل ہونے والی ایک خاتون ھدیٰ مثنیٰ کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف مثنٰی کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کی موکلہ امریکا کی شہری ہیں۔

اور صدر ٹرمپ اسے امریکا میں واپس آنے سے نہیں روک سکتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو حکم دیا ہے کہ وہ ھدیٰ مثنیٰ کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ وزیرخارجہ بھی میرے اس فیصلے سے مکمل طورپر متفق ہیں۔ خیال رہے کہ ھدیٰ مثنٰی اس وقت شمال مشرقی شام کی ایک جیل میں قید ہے اور ان پر الزام ہے کہ وہ داعش میں شمولیت کے لیے امریکا سے شام چلی گئی تھی۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ھدیٰ مثنیٰ کی صرف امریکا میں پیدائش ہوئی ہے۔ اس کے پاس امریکی شہریت نہیں ہے تاہم مثنیٰ کے وکیل نے امریکی وزارت خارجہ کا دعویٰ رد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی موکلہ امریکا کی شہری ہیں اور ان کی پیدائش امریکی ریاست نیو جرسی میں ہوئی ہے۔درایں اثناء امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 سالہ ھدیٰ مثنیٰ امریکا شہری نہیں ہیں۔ اس کے پاس امریکی شہری ہونے کا کوئی قانونی ثبوت نہیں اور نہ ہی اس نے امریکا کی شہریت حاصل کی۔ اسے امریکا میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ ھدیٰ مثنیٰ کے کیس میں یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو روز قبل امریکی صدر نے مختلف ملکوں پر زور دیا تھا کہ وہ شام میں لڑنے کے لیے گئے اپنے اپنے جنگجوؤں کو واپس آنے کی اجازت دیں تاکہ شام کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائی جاسکے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ھدیٰ مثنیٰ کے والدین یمنی نژاد امریکی ہیں۔ ھدیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کی موکلہ 1994ء کو امریکی ریاست نیوجرسی میں پیدا ہوئی۔ اس کے والد امریکا میں سفارت کار رہ چکے ہیں۔ امریکی قانون کے مطابق غیرملکی سفارت کاروں کی امریکا میں پیدا ہونے والی اولاد کو امریکی شہریت نہیں دی

جاتی تاہم ھدیٰ کے والدین نے امریکی شہریت حاصل کرلی تھی۔ ھدیٰ سنہ 2014ء کو امریکا سے شام چلی گئی جہاں اس نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس وقت وہ سیرن ڈیموکریٹک فورسز کی قید میں ہے اور وہ واپس امریکا آنا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ 2014ء کے آخر میں ھدیٰ نے شام پہنچنے کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں چار خواتین اپنے مغربی پاسپورٹس کو نذرآتش کرتی دکھائی گئی تھیں۔ نذر آتش ہونے والے پاسپورٹس میں امریکی پاسپورٹ بھی شامل تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…