گواہاٹی(این این آئی)بھارتی ریاست آسام کے شہر گواہاٹی میں ایک کالج پروفیسر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بات کرنے پر معطل کیا گیا ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گواہاٹی کے ایک معروف کالج میں انگریزی ڈیپارٹمنٹ کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر پیپری بنرجی نے 14فروری کوفیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ بھارتی فوج وادی کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام
میں ملوث ہے جس پر پروفیسر کو معطل کردیا گیااورسوشل میڈیا پرانہیں عصمت دری اورقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ پروفیسر بنرجی نے کہاکہ انہیں سوشل میڈیا پر مختلف افرادکی طرف سے عصمت دری اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو آسام پولیس کو پہلے سے درج ایف آئی آر میں نامزد ملزموں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ وہی اس کے ذمہ دار ہونگے۔