اسلام آباد (آن لائن) منی لانڈرنگ او دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں ناکامی کا الزام‘ یورپی یونین نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 ممالک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔ یورپی بینک بلیک لسٹ میں شامل ممالک سے لین دین کی ٹرانزیکشنز کی خصوصی تحقیقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے غیر موثر اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 مملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تجویز دے دی ہے۔ یورپی پارلیمان کو پیش کی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 23 ممالک دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ روکنے میں ناکام رہے ہیں یا ان ممالک نے ناکافی اقدامات کئے ہیں اس لئے ان ممالک کے نام بلیک لست میں کئے جانے چاہیں ۔ پکستان اور سعودی عرب کے علوہ افغانستان‘ شام‘ ایران‘ عراق ‘ سری لنکا اور یمن بھی مجوزہ طور پر بلیک لسٹ کئے جانے والے ممال کی فہرست میں شال ہیں۔ بلیک لسٹ میں شامل ممالک سے لین دین کی ٹرانزیکشنز میں یورپی ممالک کے بینک خاص تحقیقات کیا کریں گے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ان ممالک کا موقف سنے بغیر نام بلیک لست میں شامل کرنا زیادتی ہوگی تمام ممالک کو آپس میں معلومات کے تبادلے کرکے یورپی یونین کو جامع جواب دینا چاہیے اور یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے چاہئیں ورنہ اس طرح کے کسی بھی فیصلے کے اثرات فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں بھی پاکستان کا امیج خراب کرے گا۔ منی لانڈرنگ او دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں ناکامی کا الزام‘ یورپی یونین نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 ممالک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔