اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایران نے بحرین سمیت متعدد دوسرے علاقوں پر دعویٰ کردیا، صدرحسن روحانی کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر میں بعض انقلابی دعوے کرتے ہوئے کہاہے کہ متعدد عرب خلیجی ممالک تاریخی طور پر ماضی میں ایران کا حصہ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ 47 سال قبل اور اسلامی انقلاب سے صرف سات سال پہلے غدار (رضا شاہ) پہلوی نظام کے زمانے میں جنوبی ایران کے ایک اہم حصے کو الگ کردیا گیا تھا۔ہم تاریخ میں یہ پڑھ چکے ہیں کہ

جغرافیائی طور پر یہ ایران کا حصہ تھا اور اس کا چودھواں صوبہ تھا مگر پہلوی نے اس کو الگ کردیا تھا۔حسن روحانی مملکت بحرین کا حوالہ دے رہے تھے۔اس کے بارے میں ایرانی حکام ماضی میں بھی یہ دعوے کر چکے ہیں کہ یہ ان کے ملک کا چودھواں صوبہ تھا۔اقوام متحدہ نے بحرین میں 1970ء میں ریفرینڈم کا انعقاد کرایا تھا اور اس کے نتیجے میں یہ ایک آزاد ملک کے طور پر معرضِ وجود میں آیا تھا۔صدر روحانی نے اپنی تقریر میں دعووں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں سال قبل ایران کے ایک بڑے حصے کو الگ کردیا گیا تھا اور ا س حصے میں ، خلیج کے جنوب میں بہت سے ممالک قائم کردیے گئے تھے۔انھوں نے اپنی تقریر میں یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت آذر بائیجان ، آرمینیا اور جارجیا میں شامل بہت سے علاقے بھی ایرا ن کا حصہ تھے۔انھوں نے ایران کومادرِ وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غدار قجر بادشاہت کے زمانے میں 205 سال قبل ایران کے شمال میں ایک بڑے حصے کو ملک سے الگ کردیا گیا تھا۔دریں اثناء ایران نے نائب وزیر دفاع رضا طلائنک نے دعویٰ کیا کہ شام میں امریکا کے تمام فوجی اڈے ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلائنک نے امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈوں کو ایران کے اندر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیوں کے 40 سال کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پہلا مْحرک بن چکا ہے۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکیوں اورصہیونیوں کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ شام سے بھاگ رہے ہیں مگر قاسم سلیمانی اور مدافعین حرم اہل بیت نے امریکیوں اور صہیونیوں کو سبق سکھا دیا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ایران دینی، سائنسی اور ثقافتی اعتبار سے مشرق وسطیٰ کی سْپر پاور بن چکا ہے۔علاوہ ازیں ایرانی خبر گان کونسل اور

تہران کے قائم مقام امام احمد خاتمی نے کہاہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی خبر گان کونسل اور تہران کے قائم مقام امام احمد خاتمی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا اور اس کے اتحادیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے میزائل پروگرام پر کام جاری رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان، متحدہ عرب امارات، قطرمیں قائم امریکی فوجی اڈے، بحر اومان اور خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے ہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں۔ ایران کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…