منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری اولین ترجیح امریکیوں کا تحفظ ہے، امریکی صدر

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سابق صدر کلنٹن کے گھر سے برآمد بم بارے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح امریکیوں کا تحفظ ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، واقعات کی مکمل جانچ کے بعد مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہونے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن کے گھر میں کسی نے مشتبہ پیکٹ بھیجا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشتبہ پیکٹ میں بھیجے گئے بارودی مواد کی اعلی اداروں سے جانچ پڑتال ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی اور دیگر فیڈرل ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔خیال رہے کہ پیکٹ کی تلاشی پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، بل کلنٹن کے گھر دھماکا خیز ڈیوائس کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔واضح رہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے دفتر میں بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ملی ہے تاہم امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق اوباما کے دفتر میں بھیجا جانے والا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عسکری حکام کو مشکوک خطوط بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا، خطوط کے لفافے زہریلے مواد سے بھرے تھے۔یاد رہے کہ مئی 2013 میں امریکی وائٹ ہاس میں ڈاک کی چھان بین کرنے والوں کو ایک ایسا مشکوک خط ملا جس میں ممکنہ طور پر اسی طرح کا زہر آلود مواد تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…