پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارت، پورے خاندان نے خودکشی کر لی، کبھی خود کشی نہ کرتے لیکن سیاہ طاقت نے مجبور کر دیا، سوسائیڈ نوٹ، لرزہ خیز انکشافات

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(آئی این پی )بھارتی شہر احمد آباد میں پورے خاندان نے خود کشی کر لی، کبھی خود کشی نہ کرتے لیکن سیاہ طاقت نے مجبور کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے نروڈا میں واقع فلیٹ میں کنال ترویدی ، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی کی لاش پائی گئی جبکہ کنال کی ماں بیہوشی کی حالت میں ہیں۔

گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی سانحہ کی طرح گھر کے سربراہ 45سالہ کنال نے پھانسی لگالی جبکہ بیوی کویتا اور بیٹی شرین کی لاش گھر سے برآمد کی گئی جبکہ ماں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 24گھنٹے سے کنال کے گھرکا دروازہ بندتھا، رشتے داروں نے فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا جس پر رشتے دار پولیس کے ہمراہ مکان پرپہنچے۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی سب کے ہوش اڑ گئے۔ اندر کنال پھانسی پر لٹک رہا تھا جبکہ بیوی فرش پر اور بیٹی بستر پر مردہ پڑی ہوئی تھی۔ چھان بین کے دوران پولیس کو سوسائڈ نوٹ ملا جس میں تحریر تھا ممی! آپ مجھے کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں، میں نے کئی بار اس سیاہ قوت کے بارے میں بتایا تھا مگر آپ نے کبھی اس پر یقین نہیں کیا اور شراب کو اس کی وجہ بتائی۔سوسائڈ نوٹ میں یہ بھی تحریر ہے کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتے لیکن سیاہ طاقت کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں۔ جگنیش بھا ئی! یہ آپ کی جواب دہی ہے، شیر الوداع کہہ رہا ہے۔ بھارتی شہر احمد آباد میں پورے خاندان نے خود کشی کر لی، کبھی خود کشی نہ کرتے لیکن سیاہ طاقت نے مجبور کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے نروڈا میں واقع فلیٹ میں کنال ترویدی ، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی کی لاش پائی گئی جبکہ کنال کی ماں بیہوشی کی حالت میں ہیں۔گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی سانحہ کی طرح گھر کے سربراہ 45سالہ کنال نے پھانسی لگالی جبکہ بیوی کویتا اور بیٹی شرین کی لاش گھر سے برآمد کی گئی جبکہ ماں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…