مظاہرے نہ غداری کا مقدمہ ،پاکستان کا دورہ کرنے والے نوجوت سدھو کیخلاف بھارت میں سنگین سازش تیار

13  ستمبر‬‮  2018

نئی دہلی(آن لائن)پاکستان کا دورہ کرکے بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بننے والے کانگریسی رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک 20 سال پرانا کیس پھر سے کھل گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے 1998 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 1998ء کو سدھو اور ان کے دوست روپیندر سنگھ ساندھو کی گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔اس مقدمے

میں سیشن کورٹ نے سدھو اور ان کے دوست کو 1999 میں بری کیا، تاہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ہائی کورٹ نے بریت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے 2006 میں دونوں کو 3 سال قید کی سزا سنائی، جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔بعدازاں سپریم کورٹ نے رواں برس مئی میں ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے دونوں کو بری کردیا تھا۔تاہم اب ہلاک شہری کے لواحقین کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ سدھو وضاحت کریں کہ انھیں سخت سزا کیوں نہ دی جائے؟

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…