ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی رجیم کا سقوط اور ملک ٹکڑے ہوسکتا ہے،وزیرخارجہ جواد ظریف کا انتباہ

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری سمجھوتہ ناکام ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایرانی رجیم ختم اور ملک ٹوٹ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ایوان صنعت و

تجارت کے مندوبین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کا ہدف ایرانی رجیم یا حکومت نہیں بلکہ وہ پورے ایران کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ ہم ایرانی سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ اصلاح پسند، بنیاد پرست، غیر جانب دار، اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے مخالف اور حکومت کی اپوزیشن سب کوخطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھو کہ حسن روحانی کی حکومت گئی تو کوئی بنیاد پرست کامیاب ہوجائے گا۔ کوئی یہ تصور بھی نہ کرے کہ اگر ایرانی رجیم ناکام ہوتی ہے حکومت اس کے ہاتھ میں آجائے گی۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا تزویراتی ہدف ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلنا تھا۔ اگر یہ معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو ایران کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ایرانی رجیم کے پاس کوئی راستہ نہیں مگر ہمیں اس سے نکلنا ہوگا۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ یورپی ممالک جوہری معاہدہ بچانے کے لیے ڈو مور کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اگرچہ ان کی طرف سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…