اجودھیا(آئی این پی)رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 4ماہ بعد رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجودھیا میں بابری مسجد تنازعہ کے پیروکاروں کو اس معاملے میں سپریم کورٹ سے جلد ہی فیصلے کی امید ہے۔ وہیں سادھوسنتوں کو بھی گمان ہے کہ رام مندر کی تعمیر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دور اقتدار میں ہوگی۔ رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس نے دعوی کیا کہ آئندہ 4ماہ بعد رام مندر
کی تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب رام مندر کی تعمیر کا وقت قریب آگیا ہے۔ دوسری جانب بابری مسجد کے مدعی محمد اقبال انصاری نے سپریم کورٹ سے جلد فیصلے کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اب وہ لوگ مقدمے سے الگ کردیئے گئے ہیں جو مسجد مندر تنازعہ پر اپنی سیاست چمکا رہے تھے۔ اب صرف اہم مدعیان کے دلائل کو ہی عدالت سنے گی اور زمین کی ملکیت پر فیصلہ ہوگا۔انصاری نے واضح کیا کہ اصل سماعت تو اب شروع ہوگی جس کے بعد فیصلہ جلد سامنے آجائیگا۔